جنرل نیوز

عادل آباد ضلع ایس پی ادے کمار ریڈی سے مسلم صحافیوں کی ملاقات

عادل آباد ۔ عادل آباد کے سینئر صحافی شاہد احمد توکل کی قیادت میں مسلم صحافیوں کے ایک وفد ایم ایم بیگ،شیخ معیز،عمیم شریف،عصمت علی اور خضر احمد یافعی نے ایس پی کیمپ آفس میں ضلع ایس پی عادل آباد ڈی ادے کمار ریڈی سے ملاقات کرتے ہوئے شال پوشی و گل پوشی کرتے ہوئے تہنیت پیش کی ۔واضح رہے کے ایک رپورٹ کے مطابق ضلع عادل آباد کو ملک کے سب سے محفوظ ترین ضلع کا اعزاز حاصل ہونے اور قومی سطح پر ضلع کو پانچواں مقام اور ریاست بھر میں سرفہرست پہلا مقام حاصل ہونے پر تہنیت پیش کرتے ہوئے مبارک باد دی۔اور مزید نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔اس موقع پر ایس پی ڈی۔ادے کمار ریڈی سے ضلع عادل آباد کے مختلف مسائل اور حالات پر تفصیلی گفتگو بھی کی ۔ایس پی نے پولیس کی جانب سے امن کی برقراری میں کیے جارہے اقدامات میں صحافیوں کے تعاون کی بھی سراہنا کی۔ایس پی نے ضلع پولیس کی جانب سے مزید بہتر کارکردگی کرنے اور مزید سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے اور حادثات کی روک تھام کے لیے مزید اقدامات کرنے کا ارادہ ظاہر کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button