نیشنل

وزیراعظم نریندر مودی کے اجلاس کی کوریج کرنے والے صحافیوں کو کیریکٹر سرٹیفکیٹ پیش کرنے ہماچل پردیش حکومت کا فرمان

حیدرآباد _ 4 اکتوبر ( اردولیکس) ہماچل پردیش حکومت نے وزیراعظم نریندر مودی کے اجلاس کی کوریج کرنے والے صحافیوں کو ایک نئی  شرائط رکھی ہے جس پر صحافیوں اور دیگر افراد کی جانب سے شدید اعتراض کیا گیا۔ ہماچل پردیش کی جے رام ٹھاکر حکومت نے مودی کے اجلاس کی کوریج کے لیے آنے والے صحافیوں اور فوٹوگرافروں کو کیریکٹر سرٹیفکیٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ اس نئی شرط کے بعد ریاست کی بی جے پی حکومت نے بڑے پیمانے پر احتجاج کے باعث اس سے دستبردار ہوگئی ۔اور حکومت نے  بلاس پور ضلع کے ڈی پی آر او کی طرف سے جاری کردہ کیریکٹر سرٹیفکیٹ کے احکامات کو واپس لے لیا ہے اور اصلاحی اقدامات شروع کر دیے ہیں۔

 

وزیر اعظم نریندر مودی کل چہارشنبہ ہماچل پردیش کا دورہ کریں گے۔ مودی کیرت پور _ منالی فور لائن کا افتتاح کرنے چہارشنبہ کو بلاس پور اور کلّو آ رہے ہیں  تاہم، بلاس پور کے ضلع پبلک ریلیشن آفیسر نے حکم جاری کیا ہے کہ مودی کے دورے کی کوریج کرنے والے صحافیوں، ویڈیو گرافروں اور فوٹوگرافروں کو کیریکٹر سرٹیفکیٹ داخل کرنا ہوگا اور اگر سرٹیفکیٹ دیا جاتا ہے تو کوریج کی اجازت دی جائے گی۔ ڈی پی آر او نے مرکزی حکومت کے زیر انتظام دوردرشن کیندر اور آل انڈیا ریڈیو کو بھی نہیں بخشا۔ قابل ذکر ہے کہ ڈی پی آر او آفس کیریکٹر سرٹیفکیٹ دینے کے بعد فیصلہ کرے گا کہ انہیں کوریج انٹری ملے گی یا نہیں۔

 

جیسے ہی یہ تنازعہ بڑھتا گیا، حکومت نے ان احکامات کو واپس لے لیا ۔ ہماچل پردیش کے ڈی جی پی سنجے کنڈو نے ٹویٹ کیا کہ وہ صحافیوں کو ہونے والی تکلیف کے لیے معذرت خواہ ہیں۔ ڈی جی پی کنڈو نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ وزیر اعظم کی ریلی کی کوریج کے لیے صحافیوں کا خیرمقدم ہے۔ ہماچل پردیش پولیس کوریج میں صحافیوں کی مدد کرے گی۔ حکام نے بلاس پور ڈی پی آر او کی طرف سے پہلے دیے گئے احکامات کو واپس لے لیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button