جنرل نیوز

دس فیصد EWS تحفظات، آٹھ لاکھ سے کم آمدنی والے طلباء اہل۔ فائدہ اٹھانے آئیٹا تلنگانہ کی اپیل ۔

صدر آئیٹا تلنگانہ محمد یقین الدین نے تلنگانہ کے نو جوانوں سے تعلیم اور تقررات میں دیے جانے والے دس فیصد EWS تحفظات سے فائدہ اٹھانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہر مسلم نوجوان حکومت ہند کے تحت تعلیم اور تقررات میں دیے جانے والے دس فیصد EWS تحفظات سے فائدہ اٹھا سکتاہے بشرطیکہ آمدنی آٹھ لاکھ سے کم اور دوسری شرائط پوری کرتا ہو ۔ اور حکومت تلنگانہ کے تحت تعلیم اور تقررات میں دیے جانے والے دس فیصد EWS تحفظات سےبھی ہر مسلم طلباء کے ساتھ ساتھ ایسے طلباء جو حکومت تلنگانہ کے چار فیصد BC-E تحفظات کے زمرے میں نہ آتے ہوں وہ بھی اہل ہیں ۔

 

انکے لیے بھی شرائط کا لزوم ہے۔ بیک وقت صرف ایک ہی تحفظات کے زمرہ کا استعمال کریں ۔ جوائینٹ سکریٹری سید اظہر الدین اور میڈیا کنوینر محمد نصیرالدین نے طلباء سے استفادہ کرنے کی گذارش کی۔ اس سے متعلق حکومت ہند اور حکومت تلنگانہ سے جاری کیے گیے تقریباً سارے حکمنامے آئیٹا تلنگانہ کے ویب سائٹ www.aiitats.com پر دستیاب کرایے گیے ہیں ۔ اسکے لیے طلباء EWS پر کلک کرکے مزید جانکاری حاصل کر سکتے ہیں ۔مزیط انھوں نے طلباء سے آنے والے مسابقاتی امتحانات اور تقررات میں محنت اور لگن سے پڑھائی کرتے ہوۓ قوم وملت کی ترقی میں اپنا حصہ ادا کرے کی گزارش کی ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button