تلنگانہ

بارش: تلنگانہ کے 5 اضلاع میں ریڈ الرٹ اور 20 اضلاع کیلئے آرینج و ایلو الرٹ جاری

حیدرآباد: ریاست تلنگانہ میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی دوران محکمہ موسمیات نے تلنگانہ کے 5 اضلاع کیلئے ریڈ الرٹ اور 10 اضلاع کیلئے آرینج کے علاوہ 10 اضلاع کیلئے ایلو الرٹ جاری کیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق خلیج بنگال میں ہوا کے دباؤ میں کمی کی وجہ سے اگلے چار دنوں تک ریاست میں شدید بارش کا امکان ہے۔

 

 

 

محبوب آباد، سوریہ پیٹ، ورنگل، ہنمکنڈہ، کوتہ گوڑم کھمم، جنگاوں اور بھونگیر میں موسلادھار بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ اسی طرح بھوپال پلی،سنگاریڈی، میدک، میڈچل رنگاریڈی، حیدرآباد اور وقارآباد میں بھی شدید بارش کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے تلنگانہ کے 5 اضلاع کے لیے ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔ 10 اضلاع کے لیے آرینج الرٹ اور 10 اضلاع کے لیے ایلو الرٹ جاری کیا ہے۔ واضح رہے کہ مسلسل بارش کی وجہ سے موسم سرد ہوگیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button