نیشنل

اجیت پوار اور دیگر ارکان اسمبلی کو نااہل قرار دینے کا مطالبہ ۔ این سی پی کا اسپیکر اسمبلی کو مکتوب

ممبئی: نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے لیڈر اجیت پوار کی بغاوت کے بعد پارٹی نے اسمبلی اسپیکر کو 9 باغی ارکان اسمبلی کے خلاف نااہلی کی درخواست داخل کی ہے۔ این سی پی کے قائید پاٹل نے کہا کہ 9 لیڈرز نے پارٹی چھوڑنے سے پہلے کوئی اطلاع نہیں دی۔ انھوں نے مزید کہا کہ ہم نے الیکشن کمیشن آف انڈیا کو بھی مکتوب روانہ کیا ہے۔ انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ زیادہ تر ایم ایل اے این سی پی میں واپس آجائیں گے اور ہم انہیں دوبارہ قبول کرلیں گے۔

 

 

اسی دوران اجیت پوار نے کہا ہے کہ تمام ایم ایل ایز ان کے ساتھ ہیں اور وہ شیوسینا-بی جے پی حکومت میں بطور پارٹی شامل ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ اجیت پوار نے مہاراشٹر کے ڈپٹی چیف منسٹر کے طور پر کل حلف لیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ تمام ایم ایل ایز ان کے ساتھ ہیں۔اب شرد پوار اور اجیت پوار کے درمیان این سی پی پر قبضہ کرنے کی جنگ شروع ہو گئی ہے۔

 

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button