جنرل نیوز

ایس آئی او بھینسہ یونٹ کے زیر اہتمام پندرہ روزہ مہم تعلیم سے کرو ترقی کا اختتامی پروگرام

بھینسہ 18/جون (نامہ نگار محمد مشرف ) ایس آئی او بھینسہ یونٹ کی جانب سے پندرہ روزہ مہم تعلیم سے کرو ترقی کا اختتامی پروگرام کیرئیر گائیڈنس کے پروگرام پر ہوا جو رینبو ہائی اسکول میں منعقد کیا گیا جسکا آغاز درس قرآن سے ہوا سید سرفراز احمد رکن جماعت اسلامی بھینسہ نے درس قرآن کے ذریعہ سورة العلق کی ابتدائی پانچ آیتوں کا درس پیش کیا جسمیں انھوں نے تعلیم کا مقصد پیش کیا انھوں نے بتایا کہ علم کی بنیاد تربیت ہے اور اس تربیت کے ذریعہ حصول تقوی کو یقینی بنایا جائے انھوں نے طلباء کو چار صفات کا تذکرہ کرتے ہوئے تقوی عاجزی و انکساری جدوجہد اور سخت محنت کرنے کا مشورہ دیا انھوں نے طلباء کو زور دیتے ہوئے کہا کہ تعلیم حاصل کریں لیکن تعلیم کے نام پر ماڈرنزم اور فاشزم کا شکار ہوکر دین بیزار نہ بن جائیں علاوہ ازیں حافظ کامران اکمل نے نعت پیش کی برادر شعیب اختر نے ترانہ ایس آئی او پیش کیا مبین احمد امیر مقامی جماعت اسلامی نے افتتاحی کلمات پیش کرتے ہوئے ایس آئی او اور جی آئی او کا تعارف پیش کیا۔

 

 

انھوں نے طلبا کو لکچر سے مستفید ہونے کی طرف توجہ دلوائی اور طلباء کو تنظیم سے وابستہ ہوکر اپنی صلاحیتوں کو مزید پروان چڑھانے کا مشورہ بھی دیا مہمان خصوصی عمران فاروقی اسسٹنٹ ڈائیریکٹر شاہین گروپ آف انسٹی ٹیوشن نظام آباد نے کیرئیر گائیڈنس پر لکچر دیتے ہوئے نیٹ کالجس کی تفصیلات پیش کی اور اسکی تیاری کیلئے آسان طریقے بتائے انھوں نے کہا تلنگانہ میں ایم بی بی ایس کی نشست حاصل کرنا انہتائی آسان ہے انھوں نے بتایا کہ انٹرمیڈیٹ کے بعد بہت سارے زرائع ہیں نہ صرف انجنئیرنگ اور ڈاکٹر کا شعبہ ہے بلکہ آئی آئی ٹی کا شعبہ بھی بہت اہمیت کا حامل ہے اسکی تیاری بھی آسانی سے کی جاسکتی ہے انھوں نے شہر نظام آباد کے چار طلبا کا تذکرہ کیا جنھوں نے آئی آئی ٹی میں داخلہ لیا انھوں نے طلباء کو ایم سیٹ پر وجہ نہ دیتے ہوئے نیٹ پر توجہ دینے کی ترغیب دلوائی اور کہا کہ کسی بھی مسابقتی امتحان کو مشکل میں نہ لیں ورنہ وہ بہت مشکل ترین بن جائے گا بلکہ یہ ٹھان لیں کہ یہ میرے لیئے آسان کام ہے اور میئں کرسکتا تو ضرور اس نوعیت کی آپ محنت بھی کریں گے اور کامیابی بھی ملے گی۔

 

 

مقررین نے یو پی ایس سی، گروپس کے علاوہ پی جی سیٹ کی بھی تفصیلات سے طلباء کو روشناس کروایا اور طلباء نے ان تمام اہم نکات کو دیئے گئے نوٹ پیاڈ پر محفوظ کیا اختتامی کلمات میں برادر ادیب مقامی صدر ایس آئی او نے ایس آئی او کی کارکردگی کو پیش کرتے ہوئے طلباء کو واقفیت کروایا اور تمام طلباء کی شرکت پر اظہار تشکر ادا کیا اس پروگرام میں برادر برکت علی یونٹ سکریٹری ،برادر فرحان احمد،نے انتظامات و کنوینر کے فرائض انجام دیئے اس پروگرام میں حافظ منیر الدین خادم صفاء،محمد جابر شاہین انسٹی ٹیوشن نظام آباد نے بھی شرکت کی کثیر تعداد میں طلباء وطالبات نے اس پروگرام سے استفادہ حاصل کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button