ایجوکیشن

گلف ہائی اسکول کریم نگر میں ڈکشنریز اور نوٹ بکس کی تقسیم

کریم نگر: مسلم طلباءوطالبات عصری تعلیم کے ساتھ دینی تعیلم حاصل کرتے ہوئے مسابقتی دور میں آگے آنے کے لیے سخت محنت و جدوجہد کر یں ، طلباء تعلیمی میدان میں اعلی مقام حاصل کرنے کے لیے کتابوں کا گہر ائی سے مطالعہ کریں،، ریاستی انفارمیشن کمشنر نے گلف ہائی اسکول کریمنگر میں ڈکشنریز اور نوٹ بکس کی تقسیم کے موقع پر ان خیالات اظہار کیا ، انہوں نے کہا کہ موجودہ حالت میں مسلم طلباء وطالبات کو سویل سروس کے امتحانات میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے سخت محنت و جدوجہد کرنی چاہیے۔ اس موقع پر سابق ڈپٹی میئر عباس سمیع نے کریم نگر کے اردو میڈیم ایس ایس سی طلباء کے لیے ایک اعلا ن کرتے ہوئے کہا کہ ایس ایس سی میں GPA9.0 سے زاید نشانات حاصل کرنےوالے طلباء کو وہ 5000 ہزار روپے کے انعام سے نوازیں گے۔

اس موقع پر مہمان خصوصی اسٹیٹ انفرمیشن کمشنر ڈاکٹر محمد امیر، سابقہ میئر عباس سمیع ، ٹی آر ایس سینئر قائد ساجد فخرالزماں خان، کارپوریٹر علی با، اے بی نیوز سی ا ی او خواجہ عالم الدین، تہذیبی سفیر ،ایم اے نجیب، ‘محمد جعفر اور تحصیل دار کے ہاتھوں ڈیشریز اور نوٹ بوکس کی تقسیم عمل میں لائی گئی ۔ واضح رہے کہ سی ی او اے بی نیوز خواجہ عالم الدین نے اپنی جانب سے طلباء کے لیے ڈکشنریز کا عطیہ دیا، اس موقع پراسٹیٹ انفرمیشن کمیشنر حکومت تلنگانہ ڈاکٹر محمد امیر نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ اپنے اندر لیڈر شپ کولیٹی کو اجاگر کرتے ہوئے تعمیری کام انجام دیں۔ بعدازاں گلف ہائی اسکول کریم نگر کے احاطے میں ہریتہ ہارم پروگرام کے تحت پودے لگائے ،قبل ازیں کرسپانڈنٹ گلف ہائی اسکول محمد نثار احمد پروانہ کارپوریٹر علی با نے مہمان خصوصی ڈاکٹر امیر کا استقبال کیا۔ اس موقع پر گلف ہائی اسکول کے طلباء نے تعلیمی مظاہرہ بھی پیش کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button