نیشنل

ادھوٹھاکرے کو دھکہ۔ بال ٹھاکرے کے پوترے کی ایکناتھ شنڈے کو تائید

ممبئی: چیف منسٹرمہاراشٹرا ایکناتھ شندے نے شیوسینا کے سربراہ ادھو ٹھاکرے کو ایک بار پھرزبردست دھکہ دیا ہے۔ شیوسینا کے بانی بالاصاحب ٹھاکرے کے پوتے نہار ٹھاکرے شنڈے کے گروپ میں شامل ہو گئے ہیں۔ نہار ٹھاکرے کے شنڈے گروپمیں شامل ہونے سے ادھو ٹھاکرے کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ نہار ٹھاکرے نے کہا ہے کہ وہ آئندہ اندھیری ایسٹ اسمبلی ضمنی انتخاب کے لیے شنڈے کے تائیدی امیدوار کی حمایت کریں گے۔نہار ٹھاکرے نے کہا کہ وہ ایکناتھ شندے دھڑے کی حمایت کرتے ہیں اور انتخابات کے لیے مہم چلانے کے لیے بھی تیار ہیں۔ اس کے ساتھ انہوں نے سیاست میں آنے کے امکانات کو بھی رد نہیں کیا۔ بالا صاحب ٹھاکرے کے بڑے بیٹے بندومادھو ٹھاکرے کے بیٹے نہار ٹھاکرے پیشے سے وکیل ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button