مبارکباد

محترمہ مُبشرالنساء کو تلنگانہ اردو اکیڈمی کا بیسٹ ٹیچر ایوارڈ

حیدرآباد 8- اگست ( راست) محترمہ مُبشر النساء یس جی ٹی جی پی ایس دودھ باؤلی 2 ( بہادرپورہ منڈل ) بنت جناب محمد لائق علی صاحب مرحوم زوجہ جناب سید اظہر کو ریاستی تلنگانہ اردو اکیڈیمی کے صدرنشین جناب محمد خواجہ مجیب الدین نےاردو مسکن سالارملت آڈیٹوریم خلوت میں منعقدہ تقریب میں سال 2020-2019کا بیسٹ اردو ٹیچر ایوارڈ عطا کیا ان کا پہلا تقرر جون 2002 میں جی پی ایس رنمست پورہ اردو میڈیم پر عمل میں آیا تھا- مبشر النساء محترمہ امین النساء ریٹائرڈ ہیڈ مسٹریس گورنمنٹ اپر پرائمری اسکول ٹٹی کوکہ حسینی علم کی دختر ہیں ایوارڈ ملنے پر ہیڈ مسٹریس محترمہ نفیس النساء قریشی اور ڈپٹی آئی او ایس جناب ہری نارائن اور اساتذہ انجمنوں کے قائدین نےانہیں دلی مبارکباددی

متعلقہ خبریں

Back to top button