نیشنل

ہم جنس پرستوں کی شادیوں پر سپریم کورٹ کا اہم فیصلہ

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے ہم جنس پرستوں کی شادی کے معاملے میں بڑا فیصلہ سنایا ہے۔ عدالت نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کو شادی کو تسلیم کرنے کا حق ہے عدالت قانون نہیں بنا سکتی وہ صرف قانون کی تشریح کر سکتی ہے۔

 

عدالت نے حکومت سے کہا ہے کہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ ہم جنس پرستوں کے ساتھ کوئی امتیازی سلوک نہ ہو ساتھ ہی عدالت نے کہا کہ ہم جنس پرست جوڑوں کو بچہ گود لینے کا حق حاصل ہے۔ عدالت نے واضح طور پر کہا کہ حکومت اس معاملے پر ایک کمیٹی بنائے اور ان لوگوں کو حقوق فراہم کیے جائے۔

 

سپریم کورٹ کی آئینی بنچ نے 18 اپریل سے اس کیس کی سماعت شروع کی تھی جو 11 مئی تک جاری رہی۔ اس سلسلے میں عدالت میں تقریبا 20 درخواستیں داخل کی گئی تھی آج پانچ رکنی بنچ نے اپنا فیصلہ سنا دیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button