نیشنل

گورنر کے رویہ کے خلاف تلنگانہ حکومت سپریم کورٹ سے رجوع !

حیدرآباد _ 2 مارچ ( اردولیکس) تلنگانہ حکومت نے گورنر تملسائی سوندراراجن کے خلاف  سپریم کورٹ میں ایک رٹ پٹیشن دائر کی ہے۔ میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ حکومت کی جانب سے گورنر کی منظوری کے لئے بھیجے گئے 10 بلوں کو زیر التوا رکھا گیا ہے۔ ان بلز کی منظوری کے لئے گورنر کو ہدایت دینے کی درخواست کی گئی ہے قابل ذکر ہے کہ چیف سیکرٹری نے سپریم کورٹ میں یہ درخواست دائر کی ہے۔

 

حکومت نے اپنی رٹ پٹیشن میں کہا کہ گورنر تملائیسائی سوندراراجن کا رویہ ٹھیک  نہیں ہے. حکومت کی طرف سے بھیجے گئے بلوں کو چھ ماہ سے التوا میں رکھ دیا  ہے

 

بی آر ایس حکومت نے سپریم کورٹ سے اس بات کا فیصلہ کرنے کی خواہش کی کہ گورنر کا دائرہ کار کیا ہے اور بلوں کو کیوں منظور نہیں کیا جا رہا ہے؟  حکومت نے گورنر سے بلوں کو منظور کرنے کے احکامات دینے کی سپریم کورٹ سے درخواست کی ہے ۔ درخواست کی سماعت کل  3 مارچ کو ہونے کا امکان ہے۔

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button