نیشنل

دہلی کے بنگالی مارکیٹ میں قدیم مسجد کی باؤنڈری وال اور مدرسہ منہدم _ غیر مجاز تجاوزات ہٹانے بلدیہ کی کارروائی

نئی دہلی _ 12 اپریل ( اردولیکس) نئی دہلی میں بلدیہ کے عہدیداروں نے ایک قدیم مسجد کی باؤنڈری وال اور مدرسہ کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے منہدم کردیا۔ ذرائع نے بتایا کہ منگل کو انسداد تجاوزات مہم کے دوران نئی دہلی کے بنگالی مارکیٹ میں واقع  250 سالہ مسجد کی چار دیواری کو منہدم کر دیا گیا۔

 

لینڈ اینڈ ڈیولپمنٹ آفس (L&DO) اور سنٹرل پبلک ورکس ڈپارٹمنٹ (CPWD) اور شمالی دہلی میونسپل کونسل (NDMC) کے ذریعہ ایک مشترکہ تجاوزات ہٹانے کی مہم چلائی گئی۔

عہدیداروں نے بتایا کہ "مسجد کو ہاتھ نہیں لگایا گیا ۔ یہ صرف ایک باؤنڈری وال تھی جسے گرا دیا گیا کیونکہ یہ ایک غیر قانونی تجاوزات تھی یہ مہم سیکورٹی کے سخت انتظامات میں چلائی گئی۔

 

پرناو طائل، ڈپٹی کمشنر آف پولیس (نئی دہلی) نے کہا کہ  تجاوزات ہٹانے کی مہم چلائی جا رہی تھی۔ مہم کے دوران ایڈوکیٹ محمود پراچہ جاری کام میں رکاوٹ ڈال رہے تھے۔

سپریم کورٹ کے سینئر وکیل محمود پراچا کو دہلی پولیس نے دہلی کے بنگالی مارکیٹ سے حراست میں لے لیا۔مدرسہ تحفیظ القرآن پر چلنے والے بلڈوزر کو روکنے کے لیے وہاں پہنچے تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button