جنرل نیوز

نظام آباد میں ہنومان جینتی جلوس کے موقع پر امن وامان کو برقرار رکھا جائے۔  کارپوریٹر ایم اے قدوس کی قیادت میں تاجرین کی اے سی پی وینکٹ ریڈی سے نمائیندگی 

نظام آباد 21/ اپریل ( اردو لیکس) نظام آباد شہر میں 23 /اپریل کو منائی جا رہی ہنومان جینتی کے پیش نظر نکالے جانے والے جلوس کو پر امن طور پر گزارنے اور نہر و پارک تا ہرائے آعظم روڈ، بڑا بازار تک مسلم اقلیتی تجارتی و رہائیشی علاقوں کو تحفظ فراہم کرنے اور زبردست صیانتی بندو بست کرنے کیلئے سینئر کارپوریٹر کانگریس پارٹی ڈویژن نمبر 58 دھا رو گلی نظام آباد مسٹر یم اے قدوس کی قیادت میں

 

سابقہ صدر عید گاہ کمیٹی مسٹر محمد افضل الدین کے ہمراہ تاجرین کا ایک وفد جس میں عبد القدیر الرشید اے ون فرنیچرس مرزا رشید بیگ ، محمد معز , یم اے مقیت , محمد آصف ، ابراهیم احمد , صلاح الدین . تنویر احمد ، سہیل قادری ، محمد شعیب احمد شامل تھے نظام آباد اے سی پی مسٹر راجہ وینکٹ ریڈی سے انکی آفس میں ملاقات کی اور ہنومان جینتی کے انعقاد اور نکالے جا رہے جلوس کے پیش نظر سخت پولیس بندو بست کرنے اور امن و امان کی فضا کو برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے نمائیندگی کی اس موقع پر کارپوریٹر یم اے قدوس نے بتایا کہ پچھلے کچھ عرصہ سے ہنومان جینتی کے موقع پر نکالے جانے والے

 

جلوس اور نہر و پارک تا بڑا بازار چوراہا تک مسلم تاجرین کی مختلف دوکانیں مسجد ملا اشرف اور مسلم رہائیشی علاقوں کے پیش نظر بعض شر پسند عناصر و فرقہ پرست ذہنیت کے حامل نوجوان شرانگیزی اور قابل اعتراض نعرے لگاتے ہوئے پر امن ماحول کو بگاڑنے و پراگندہ کرنے کی مذموم کوشش کرتے ہیں جس کے انسداد کے لئے مسلح پولیس کی تعیناتی ،ویڈیو گرافی ، معقول لائیٹس کا نظم کرتے ہوئے نظر رکھنے کی ضرورت ہے اسی طرح بلند عمارتوں پر بھی مسلح پولیس کو تعینات کرتے ہوئے حالات پر نگاہ رکھی جائے جلوس کے کارپوریٹر یم اے قدوس اور محمد افضل الدین نے کہا کہ جلوس کےپیش نظر تمام مسلم تاجرین اپنے کارو بار و دوکانیں ایک دن کیلئے بند رکھ کر پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کرنے کیلئے تیار رہےاسی طرح نہرو پارک تا بڑا بازار چوراہا تک اپروچ روڈ کو بیا ریگیڈس لگا کر بھی آمد و رفت کو روکا جائے تاکہ رہائیشی علاقے محفوظ رہ سکے اور کوئی شر پسند حالات کو بگاڑ نہ سکے

 

جس پر نظام آباد اے سی پی راجہ وینکٹ ریڈی نے ہنومان جینتی کے موقع پر نکالے جانے والے جلوس کے پیش نظر سخت پولیس بندو بست کرنے اور جلد سے جلد جلوس گزارنے کی ہر ممکن کوشش کرینگئےاور کسی بھی شر انگیزی کے خلاف فوری سخت کارروائی کرینگے وفد کو تیقن دیا اس موقع پر نظام آباد ٹاؤن سی آئی نرہری ون ٹاؤن یس ایچ او وجئے بابو بھی موجود تھے

متعلقہ خبریں

Back to top button