تلنگانہ

مجلس ہماری فرینڈلی پارٹی ہے : چیف منسٹر چندرشیکھرراو

حیدرآباد 21 اگست (اردولیکس) چیف مشر و صدر  بی آر ایس چندر شیکھر راو نے کہا ہے کہ مجلس ہماری فرینڈلی پارٹی ہے اور اس مرتبہ بھی ہم مجلس کے ساتھ مل کر انتخابات میں مقابلہ کریں گے۔ تلنگانہ بھون میں پارٹی امیدواروں کی فہرست کے اعلان کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے چیف منسٹر نے کہا کہ 2014 ء سے مجلس ہماری فرینڈلی پارٹی ہے اور دونوں جماعتوں کا اتحاد کا سلسلہ مجوزہ انتخابات میں بھی جاری رہے گا۔ چیف منسٹر نے دعوی کیا کہ  گریٹر حیدرآباد کے 28 اسمبلی حلقوں میں مجلس اور بی آرایس کا قبضہ رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ کے تمام 17 پارلیمانی حلقوں میں بی آر ایس اور مجلس کامیابی حاصل کرے گی

متعلقہ خبریں

Back to top button