تلنگانہ

تلنگانہ میں بی جے پی کی پہلی کامیابی _ نرمل سے مہیشور ریڈی کی جیت

تلنگانہ میں بی جے پی کو پہلی کامیابی ملی ہے۔ الیٹی مہیشور ریڈی نے نرمل اسمبلی سیٹ سے کامیابی حاصل کی۔ وہ پہلے کانگریس میں تھے اور حال ہی میں بی جے پی میں شامل ہوئے تھے۔ وزیر اندراکرن اور کانگریس امیدوار سری ہری راؤ کے خلاف کامیابی حاصل کی۔ اس دوران بی جے پی نے دوباک کی سیٹ کھو دی ہے۔ بی جے پی رکن اسمبلی رگھونندن راؤ کو شکست ہوئی۔ بی آر ایس کے نئے امیدوار پربھاکر ریڈی نے کامیابی حاصل کی۔ ویملواڑہ بی جے پی امیدوار وکاس راؤ ہار گئے۔ قابل ذکر ہے کہ مہاراشٹر کے سابق گورنر ودیا ساگر راؤ کا بیٹا ہار گیا ۔ اس سیٹ سے کانگریس امیدوار آدی سری نواس جیت گئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button