تلنگانہ

تلنگانہ میں 10 سیول جج کے تقررات کے لئے نوٹیفکیشن جاری

حیدرآباد _ یکم فروری ( اردولیکس) تلنگانہ ہائی کورٹ نے ریاست میں 10  سول جج کے عہدوں پر تقررات کے لیے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ 8 ججوں کے تقررات  براہ راست ہوں گے۔جبکہ 2 ججوں کے تقررات تبادلے کے ذریعہ کئے جائیں گے  ہائی کورٹ کے رجسٹرار (رکروٹمنٹ) نے ایک بیان میں یہ بات کہی ۔ آن لائن درخواستیں یکم فروری سے یکم مارچ تک قبول کی جائیں گی۔ہال ٹکٹ یکم اپریل سے ہائی کورٹ کی ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کیے جاسکتے ہیں۔ 23 اپریل کو کمپیوٹر پر مبنی اسکریننگ ٹیسٹ ہوگا ۔ تفصیلات کے لیے http://tshc.gov.in ویب سائٹ ملاحظہ کریں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button