تلنگانہ

حکومت کے خلاف لکھنے والے صحافیوں کو زمین نہیں۔ چیف منسٹر تلنگانہ

حیدرآباد: چیف منسٹر تلنگانہ چندر شیکھر راؤ نے کہا ہے کہ بعض اخبارات کے صحافی روزانہ حکومت کے خلاف خبریں لکھ رہے ہیں۔ حکومت کے خلاف لکھنے کا مطلب ریاست اور ریاست کی ترقی کے خلاف لکھنا ہے۔

 

 

انہوں نے کہا کہ ایسے اخبارات اور صحافیوں کو اراضی نہیں دی جائے گی البتہ جو نیوٹرل ہے ایسے بقیہ تمام صحافیوں کو اراضی دی جائے گی،یہ حکومت کا فیصلہ ہے۔ کے سی آر نے کہا کہ سانپ کو دودھ نہیں پلایا جا سکتا۔ انھوں نے صحافیوں سے سوال کیا کہ انھیں اراضی کیوں دی جائے.

 

 

واضح رہے کہ آج چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ نے ٹی آر ایس پارٹی سے مقابلہ کرنے والے امیدواروں کی فہرست جاری کی اس موقع پر بعض‌صحافیوں نے ان سے صحافیوں کو اراضی دینے سے متعلق سوال کیا جس پر چیف منسٹر نے یہ جواب دیا۔

 

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button