تلنگانہ

حلقہ اسمبلی ظہیر اباد سے کے مانک راؤ کی کامیابی یقینی محمد عقیل احمد بی ار ایس یوتھ پریسیڈنٹ کوہیر کا بیان

ریاست تلنگانہ میں بی ار ایس پارٹی کی لہر چل رہی ہے جس میں دیگر تمام سیاسی جماعتیں بہہ جائیں گی ان خیالات کا اظہار محمد عقیل احمد بی ار ایس یوتھ پریسیڈنٹ کوہیر نے اپنے صحافتی بیان میں بتایا۔انہوں نے بتایا کہ تلنگانہ کی عوام کے سی ار صاحب کی کارکردگی سے مطمئن ہے اور کے سی ار کی فلاہی اسکیمات سے تلنگانہ کے ہر گھر کو کچھ نہ کچھ فائدہ پہنچ رہا ہے۔

چاہے وہ شادی مبارک ،ہو یا کلیانہ لکشمی، ریتو بندو ،ریتو بیما، کے سی ار کٹ،مشن بگیراتھا کے تحت گھر گھر پینے کا پانی، مائناریٹی ریسیڈنشل اسکولز ، ہر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر میں ایک گورنمنٹ میڈیکل کالج اور اس قسم کے کئی فلاحی اسکیمات سے تیلنگانہ کی عوام مستفید ہو رہی ہے

پچھلے ساڑھے نو سال میں تیلنگانہ میں کوئی فساد برپا نہیں ہوا لائن ارڈر بہترین طریقے سے کنٹرول کیا جا رہا ہے تلنگانہ کی عوام اپنی ریاست میں امن کا ماحول چاہتی ہے۔تلنگانہ ریاست ہمیشہ سے گنگا جمنا تہذیب کی علمبردار رہی ہے

اس لیے ظہیر اباد کی عوام اس بار بھی کے مانک راؤ صاحب کے ساتھ کھڑی ہے۔

ظہیراباد کی عوام نے اپنا ووٹ بی ار ایس پارٹی کو دینے کا من بنا لیا ہے۔

محمد عقیل احمد نے بتایا کہ کانگریس سے جو کینڈیڈیٹ اے چندر شیکر مقابلے میں ہے وہ مشکوک قسم کے ادمی ہےاور ان کا تعلق ار ایس ایس سے ہے اگر یہ کینڈیڈیٹ کامیاب ہو گیا تو مستقبل میں ظہیراباد کی عوام کو کئی مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

 

لہذا محمد عقیل احمد نے ظہیراباد اباد کی عوام سے اپیل کی ہے کہ اپنا قیمتی ووٹ اپنے لوکل(قابل بھروسہ) کینڈیڈیٹ کے مانک راؤ صاحب کو دیں اور انہیں بھاری اکثریت سے کامیاب بنائے۔

اور تیسری بار کے چندرشیکھرراؤ کو چیف منسٹر بنانے میں اور ریاست تلنگانہ میں ایک سیکولر حکومت قائم کرنے میں اپنا کردار ادا کرے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button