نیشنل

کھانے میں سر کے بال پائے جانے پر ظالم شوہر نے بیوی کا سر منڈوا دیا _ مسلم خاندان میں غیر انسانی حرکت

حیدرآباد _ 12 دسمبر ( اردولیکس ڈیسک) کھانے میں سر کے  بال پائے جانے پر ایک ظالم شوہر نے بیوی کا سر منڈوا دیا ۔  یہ انسانیت سوز واقعہ اترپردیش کے پیلی پیت ضلع میں پیش آیا ۔پیلی پیت ضلع کے ملک گاوں میں ایک نوجوان خاتون کو کھانا میں بال گرنے پر اس کے شوہر مار پیٹ کے بعد اس کا  سر منڈوا دیا ۔ خاتون کو اس کے دیور اور ساس کی موجودگی میں تشدد کا نشانہ بنایا گیا ۔ بعد ازاں خاتون نے اپنے شوہر سمیت تین لوگوں کے خلاف پولیس میں شکایت درج کرائی۔  پولیس نے تفتیش کے بعد ملزم کو گرفتار کر لیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق  ملزم نوجوان کا نام ظہیر الدین ہے۔ اور وہ اپنی بیوی سیما کو رقم کا مطالبہ کرتے مسلسل تشدد کا نشانہ بناتا تھا۔ سسرال والوں نے 15 لاکھ روپے زائد جہیز کا مطالبہ بھی کیا۔  مار پیٹ کے علاوہ گھر سے نکالنے کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔ دو  دن قبل  سب گھر والے اکٹھے بیٹھ کر کھانا کھارہے تھے۔ اس کے شوہر کے علاوہ دیور ضمیر الدین اور ساس زولیخہ خاتون موجود تھیں۔ اس وقت شوہر نے کھانے میں بال دیکھے۔ اس کے بعد شوہر نے نوجوان خاتون کی ہاتھ پیر  باندھ دیا چہرے پر کپڑے ڈال کر اس کی پٹائی کی۔ یہاں تک کہ اس کا سر بھی منڈوا دیا۔

 

بعد ازاں لڑکی نے اپنے  گھر والوں کو واقعہ کی اطلاع دی۔ انہوں نے لڑکی کے شوہر، ساس اور دیور کے خلاف مقامی پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی۔ پولیس واقعہ کی تحقیقات کر نے کے بعد ملزمین کو گرفتار کر لیا ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button