نیشنل

ریسنگ نیشنل چیمپئن علیشا عبداللہ بی جے پی میں شامل

نئی دہلی _ 4 ستمبر ( اردولیکس) بھارت کی پہلی خاتون ریسنگ نیشنل چیمپئن علیشا عبداللہ (33) سیاست میں داخل ہوئی ہیں۔ تمل ناڈو سے تعلق رکھنے والی علیشا ہفتہ کو بی جے پی تمل ناڈو کے صدر انامالائی کی موجودگی میں  بی جے پی میں شامل ہو گئی ۔ اس بات کا انکشاف انہوں نے خود ٹویٹر پر کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ وہ بی جے پی میں شامل ہو کر خود کو خوش قسمت سمجھتی ہیں۔ بی جے پی تمل ناڈو کے صدر انامالائی نے کہا کہ علیشا جس نے مرد کی بالادستی والی ریسنگ میں ایک خاتون کے طور پر قدم رکھا اور اپنی طاقت کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ بہت خوش ہیں کہ ریسنگ میں بہتر کارکردگی دکھانے والی علیشا بی جے پی میں شامل ہو گئی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button