جرائم و حادثات

کم عمر لڑکا سوئمنگ پول میں غرق ۔حیدرآباد کے پرانا شہر میں واقعہ

حیدرآباد: حیدرآباد کے پرانے شہر میں ایک کم عمر لڑکا سوئمنگ پول میں غرق ہو گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق محمد غوث جن کی عمر گیارہ سال بتائی گئی ہے وہ حافظ بابا نگر علاقے میں رہتے تھے،کل رات وہ شب قدر کے موقع پر اپنے دوستوں کے ساتھ ساتھ گھر سے روانہ ہوئے تھے واپس نہیں لوٹے ان کی نعش بالاپور رائل کالونی کے ایک سویمنگ پول سے دستیاب ہوئی۔ شبہ کیا جاتا ہے کہ وہ حادثاتی طور پر سوئمنگ پول میں غرق ہوگئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button