مضامین

اسد الدین اویسی کی دوراندیش سیاست کو خراج تحسین

صدر مجلس کو لاکھوں ووٹوں کی اکثریت سے کامیاب بنانا ناگزیر: حافظ عبدالقیوم نعمانی

حیدرآباد۔4مئی(پریس نوٹ)حافظ وقاری عبدالقیوم نعمانی خطیب جامع مسجد قوت السلام کاٹے دھن حیدرآباد دکن نے کہاکہ سیکولر ہندوستان میں ووٹ کی بڑی اہمیت ہے۔ووٹ کا استعمال ہر شہری کا دستوری حق ہے۔عوام کو چاہئے کہ وہ انتخابات کے دوران ووٹ کا استعمال کرتے ہوئے اپنے پسندیدہ قائد کا انتخاب کرتے ہوئے شہر ‘ریاست اور ملک کی ترقی میں اہم رول ادا کریں۔

 

انہوں نے کہا کہ وقت کا تقاضہ ہے کہ مجلس کا ساتھ دیں اور مجلسی امیدوارکو بھاری اکثریت سے منتخب کریں۔جناب اسد الدین اویسی صدر مجلس کی دوراندیش سیاست کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے مولانا نے کہا کہ شہر حیدرآباد کی پرامن فضاء کو فرقہ پرست عناصر مکدر کرنا چاہتے ہیں لہذا ہمیں مجلس کا ساتھ چھوڑنا نہیں چاہئے۔لوک سبھا انتخابات میں مجلس کے امیدوار صدر مجلس بیرسٹر اسد الدین اویسی امیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروانا وقت کا تقاضہ ہے۔انہوں نے تمام رائے دہندوں سے اپیل کی کہ وہ 13 مئی کو صرف اور صرف پتنگ کے امتیازی نشان پر مہر لگاکر اپنے قیمتی ووٹ کا استعمال کریں اور صدر مجلس بیرسٹر اسد الدین اویسی کو لاکھوں کے ووٹ سے کامیاب بناتے ہوئے بی جے پی امیدوارہ کی ضمانت ضبط کروائیں۔

 

مولانا نے کہا کہ ووٹ ایک ایسا ہتھیار ہے جس سے عوام ‘ قائدین کو اقتدار سے تختہ دار پر لٹکا سکتے ہیں۔ہندوستان جمہوری ملک ہے اور جمہوری نظام کی تشکیل ووٹ سے ہوتی ہے اس لئے جمہوری نظا م میں ووٹ کی بڑی اہمیت ہے ۔ ووٹ کے ذریعہ آپ ایسے نمائندوں کو اقتدار پر لاسکتے ہیں جن کے ذریعہ آپ کی مذہبی آزادی کا زیادہ تحفظ’ مذہبی تشخصات اور مسلمانوں کے جان مال دین و مذہب اور تشخص کو نقصان نہ ہو۔مولانا نے کہا کہ مسلمانوں کی ہر محاذ پر ضرورت ہے مسلمانوں کے بغیر ملک کی ترقی اور امن نہیں ۔کیونکہ مسلمانوں نے ہی اس ملک کو اپنے خون سے سینچا ہے اور وطن کیلئے جانوں کی قربانیاں دی ہیں۔ اس ملک کے چپہ چپہ میں اپنے نقوش اور یادگاریں چھوڑی ہیں۔ اس لیے مسلمان اپنے ووٹ کی اہمیت حیثیت و ضرورت کو سمجھیں لا شعوری اور جوش و جذبات کی رو میں بہہ کر ووٹ نہ دیں کیوں کہ ووٹ کی حیثیت شہادت’ سفارش’وکالت،’امانت اور مشورہ کی سی ہے۔ ووٹ ایک ناقابل انکار حقیقت ہے ووٹ نہ دینا نقصاندہ ہے۔ مسلمانوں کے ووٹ فیصلہ کن اور بڑے قیمتی ہیں۔حافظ عبدالقیو م نعمانی نے کہا کہ اسلام دشمن نظریہ کے حامل اشخاص کو ووٹ نہ دیں۔ ملت فروش’ دھوکہ باز’ وعدہ خلافی کرنے والوں کو بھی ووٹ نہ دیں۔ انتخاب کے دن اول وقت میں ہی اپنا حق رائے دہی استعمال کریں۔انہوں نے کہا کہ موجودہ وقت میں فرقہ پرست عناصر شہر کی پرامن فضاء کو مکدر کرنا چاہتے ہیں ایسے میں اتحاد کو برقرار رکھتے ہوئے سوچ سمجھ کر ووٹ دیں۔

 

کہیں ایسا نہ ہو کہ اگر آپ ووٹ دینے میں لاپرواہی و کوتاہی کرتے ہیں تو اس سے فرقہ پرست عناصر کو فائدہ حاصل ہوگا ۔آپ کی ایک غلطی کئی سالوں کی سزاء ہوسکتی ہے۔لہذا صبح کی اولین ساعتوں میں ووٹ کا استعمال کرتے ہوئے اپنی ذمہ داری کو بخوبی نبھائیں۔انہوں نے کہا کہ ہر شہری ووٹ کی اہمیت کو سمجھیں اور اپنے اپنے حلقوں میں صرف اور صرف سیکولر امیدواروں کو ووٹ دیں۔مذہب کی سیاست کرنے والوں کو مزہ چکھانا بے حد ضروری ہے ۔ماہر القراء حافظ و قاری عبدالقیوم نعمانی نے کہا کہ فرخندہ بنیاد شہر حیدرآباد کے تانے بانے کو بکھیرنے سے بچانے کے لئے اسد اویسی کو ووٹ دینا ضروری ہے۔

 

 

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button