جنرل نیوز

 جماعت اسلامی ہند راجندر نگر کے رجوع الی القرآن مہم کے جلسے سے علما و دانشوروں کا خطاب

قرآن کی جانب پلٹنا اور اللہ سے جڑجانا وقت کا تقاضہ  

زندگی کے ہر گوشے میں قرآن کے مطابق عمل کرنا اور قرآن کی جانب پلٹنا اور اللہ سے جڑجانا وقت کا تقاضہ ہے ۔ اللہ رب العزت نے قرآن کریم کو صرف تلاوت کے لیے نہیں بلکہ اس کو سمجھنے عمل کرنے اور اس کی دعوت ودسروں تک پہنچانے کے لیے نازل کیا۔ ہر مسلمان کی ذمہ داری ہیکہ وہ قرآن کے حق ادا کرے ۔ لوگوں کو اللہ کے راستے کی جانب بلائے ۔ برادران وطن میں اس کو عام کرنے کی صروت ہے ۔ اسلام کی اشاعت کرنا ہر مسلمان کی ذمہ داری ہے۔ ان خیالات کا اظہار ‘ جماعت اسلامی ہند راجندر نگر کے رجوع الی القرآن مہم کے جلسے سے علما و دانشوروں نے خطاب میں کیا۔

 

مسجد الفلاح راجندر نگر حیدرآباد میں منعقدہ اس جلسے سے خطاب میں خطیب و صدر مسجد عزیزیہ مہدی پٹنم حیدرآباد مولانا اعجاز محی الدین وسیم صاحب نے کہا کہ قرآن کی تلاوت کرنا بے شک باعث ثواب ہے لیکن اس کو سمجھنا اس کے مطابق اپنی زندگی گذارنا اور لوگوں کو قرآن سے جوڑنا سب سے زیادہ اہم ہے۔ جناب ا قبال حسین سابق صدر ایس آئی او انڈیا نے کہا کہ قرآن کتاب انقلاب ہے اور اس کو دنیا میں تبدیلی لانے کے لیے ناز ل کیا گیا ۔

 

قرآن کے حقوق یہ ہیں کہ اس کی تلاوت کی جائے اس کو سمجھا جائے قرآن کریم کے مطابق زندگی گذاری جائے اور قرآن کا پیغام غیر مسلموں تک پہونچایا جائے۔ ابتدا میں جناب عبد الرافع ‘ سکریٹری اصلاح معاشرہ جماعت اسلامی ہند راجندر نگر نے افتتاحی کلمات پیش کیے اور جناب عبد الماجد نائب امیر مقامی‘جماعت اسلامی ہند راجندر نگر ‘ نے اختتامی خطاب میں لوگوں کو جماعت اسلامی سے جڑنے کی دعوت دی تاکہ مل جل کر اسلام کا کام کیا جاسکے۔۔۔

متعلقہ خبریں

Back to top button