نیشنل

سپریم کورٹ نے گیان واپی مسجد تنازعہ سے متعلق کیس کو ایک رکنی بنچ سے منتقل کرنے کے الہ آباد ہائی کورٹ کے حکم میں مداخلت کرنے سے انکار کر دیا

نئی دہلی _ سپریم کورٹ نے جمعہ کو گیان واپی مسجد تنازعہ سے متعلق کیس کو ایک رکنی بنچ سے منتقل کرنے کے الہ آباد ہائی کورٹ کے جسٹس پی دیواکر کے حکم میں مداخلت کرنے سے انکار کر دیا۔ الہ آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے گیان واپی مسجد کے معاملے کو ایک رکنی بنچ سے واپس لے لیا تھا۔ یہ بنچ 2021 سے اس معاملے کی سماعت کر رہی تھی۔ چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ، جسٹس کے بی پاردی والا اور جسٹس منوج مشرا پر مشتمل بنچ نے گیان واپی مسجد کی منتظمہ کمیٹی انجمن انتظامیہ مسجد کی طرف سے دائر کردہ اپیل کو خارج کر دیا۔ سپریم کورٹ نے مشاہدہ کیا کہ کچھ چیزیں ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے دائرہ  اختیار میں رہنا چاہیے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button