جنرل نیوز

رکن اسمبلی جی وٹھل ریڈی اورنرمل ضلع ایڈیشنل کلکڑرام بابونے لوکیشورم منڈل میں سی ایم گیمز کپ مقابلوں کا کیاآغاز

بھینسہ( نامہ نگار محمد مشرف ) نرمل ضلع بی آر ایس پارٹی صدر ورکن اسمبلی مدہول جی وٹھل ریڈی اور نرمل ضلع ایڈیشنل کلکٹر رام بابو نے آج لوکیشورم منڈل سنٹر میں منڈل سطح کے سی ایم کپ والی بال گیمزمقابلوں کا آغازعمل میں لایا۔اس موقع پررکن اسمبلی مدہول جی وٹھل ریڈی نےخطاب کرتےہوئےکہاکہ تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیل بھی ہمارے لیے اہم ہیں اور کھیلوں کے ذریعے ہمیں تعلیم میں بھی ریزرویشن حاصل ہے۔

بعدازاں انہوں نے اس موقع پر مدہول گاؤں کے سراج نامی لڑکے کو قومی سطح کے کوکو مقابلے کے لیے منتخب ہونے پر شالپوشی انجام دیتےہوئےتہنیت پیش کرتےہوئےمبارکباد دی اورنیک تمناؤں کا اظہارکیا۔اس موقع پرسابقہ ضلع زیڈ پی چیرمین لولم شیام سندر، ایم پی پی للیتا بھوجنا، نائب ایم پی پی نارائنا ریڈی، پی سی ایس کے چیرمین رتناکر راؤ، مقامی ایم آر او، ایم ای او، ایم پی ڈی او ہیڈ ماسٹر، مقامی سرپنچ سوجنیا کپل منڈل سرپنچ ، نرسنگا راؤ، شیکھرا ریڈی، ریڈی سرپنچ ریڈی، سرپنچ سوجنیا کپل منڈل وغیرہ موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button