نیشنل

مبلغ اسلام مولانا کلیم صدیقی کی مشروط ضمانت منظور _ ایڈوکیٹ اسامہ ادریس ندوی کا بیان _ ویڈیو دیکھیں

لکھنو _ 5 اپریل ( اردولیکس) تبدیلی مذہب کے کیس میں مبلغ اسلام مولانا کلیم صدیقی کو مشروط ضمانت مل گئی ۔ الہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنؤ بنچ نے گزشتہ ڈیڑھ سال سے جیل میں مقید مولانا کلیم صدیقی کی ضمانت منظور کردی ہے۔اترپردیش کی اے ٹی ایس نے مولانا کلیم صدیق کو جبری تبدیلی مذہب کے الزام میں میرٹھ سے ستمبر 2021 کو گرفتار کیا تھا اور ان کے خلاف مختلف سنگین نوعیت کے مقدمات درج کرتے ہوئے جیل بھیج دیا تھا کئی مرتبہ ان کی ضمانت کی درخواست مسترد کردی گئی۔ تاہم آج ان کے وکیل اسامہ ندوی نے مشروط ضمانت مل جانے کا سوشل میڈیا پر ایک بیان کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button