جنرل نیوز

11نومبر کو نرمل ضلع بھر میں تمام تعلیمی اداروں میں قومی یوم تعلیم کا انعقاد کا مطالبہ 

میوا نرمل کی ڈی ای او ڈاکٹر رویندر ریڈی سے تحریری نمائندگی

میناریٹی ایمپلائز ویلفیر اسوسی ایشن کی جانب سے 11نومبر کو عظیم مجاہد آزادی و آزاد ہندوستان کے پہلے وزیر تعلیم، مولانا ابوالکلام آزاد کی یوم پیدائش کے موقع پر نرمل ضلع بھر میں تیلگو، اردو اور انگلش میڈیم کے سرکاری، خانگی، امدادی اسکولس میں قومی یوم تعلیم کا سرکاری طور پر انعقاد کا مطالبہ کرتے ہوئے ضلع مہتمم تعلیمات ڈاکٹر رویندر ریڈی سے تحریری نمائندگی کی گئی۔

 

تنظیم کی طرف سے پیش کردہ مکتوب میں مرکزی حکومت کی جانب سے2008میں 11 نومبر کو سرکاری طور پر قومی یوم تعلیم منانے کی تمام ریاستی حکومتوں اور قومی انتظامیہ کو جاری کردہ احکامات کا حوالہ دیا گیا۔

 

میوا نرمل کے صدر شیخ شبیر علی نے بتایا کہ آج تنظیم کے ایک نمائندہ وفد نے ڈی ای او سے ملاقات کرتے ہوئے تمام تعلیمی اداروں کو 11 نومبر کو قومی یوم تعلیم کو سرکاری طور پر منانے کے احکامات جاری کرنے کی خواہش کی۔

 

جس پر ڈی ای او، نرمل ڈاکٹر رویندر ریڈی نے مثبت ردعمل کا اظہار کیا اور بہت جلد احکامات جاری کرنے کا تنظیم کے نمائندوں کو تیقن دیا۔

اس نمائندہ وفد میں تنظیم کے سرپرست اعلیٰ مسیح الدین ، ریاستی سیکریٹری زیڈ۔ایچ مسعود ،سید مظہر حسین ، سراج الدین، سید سرفراز، شیخ ذاکر، معین الدین، شکیل احمد صدیقی ، شیخ فاضل، ساجد معراج اور دیگر موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button