تلنگانہ

نارائین پیٹ کے مشہور ایڈوکیٹ جناب آکولابالاپا نے ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر کی حیثیت سے جائزہ حاصل کرلیا

نارائین پیٹ 19اکٹوبر(پریس نوٹ) نارائین پیٹ کے مشہور ایڈوکیٹ جناب آکولابالاپا نے آج نارائین پیٹ ضلع کے پبلک پراسیکیوٹر(وکیل استغاثہ) کی حیثیت سے جائزہ حاصل کرلیا۔ آکولابالاپا 1995سے نارائین پیٹ ٹاون میں بحِثیت سے وکیل اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ وہ عدالت میں بلدیہ نارائین پیٹ اسٹانڈنگ کونسل کے طورپر بھی نمایاں وایماندارانہ خدمات انجام دے چکے ہیں۔

 

یہی وجہ ہے کہ حکومت نے انکی بہترین خدمات کو دیکھتے ہوئے انہیں ضلعی عدالت نارائین پیٹ میں پبلک پراسیکیوٹر پر تقررکیا ہے۔ پبلک پراسکیوٹر کے طورپر نامزد ہونے پر انہوں نے نارائین پیٹ ضلع ایس پی یوگیس گوتم سے ملاقات کرتے ہوئے عہدے کا جائزہ حاصل کیا۔

 

جناب آکولابالاپا کے پبلک پراسکیوٹر بننے پر دوست احباب نے انہیں مبارک باد پیش کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button