ایجوکیشن

یارا انٹرنیشنل اسکول میں “اوپن ہاؤس” اور “اسٹوڈنٹ لیڈکانفرنس” کااہتمام

ریاض ۔ (پریس نوٹ)ہفتہ کے روز یارا انٹرنیشنل اسکول ریاض میں جوش و خروش کے ساتھ گریڈ 4 تا گریڈ 12 طلباء کے لئے اوپن ہاوس تقریب کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ اوپن ہاوس ادارے میں منعقد ہونے والی ایک ایسی تقریب ہیں جہاں پر طلباء او ر ان کے اہل خانہ کےلئے ادارے کے دروازے کھلے ہوتے ہیں تا کہ وہ ادارے کےتعلیمی معیار اور کی کار کر دگی کے بارے میں جان سکے۔

 

اس تقریب میں طلباء نے بڑھ چڑ ھ کر حصہ لیا اور مختلف قسم کے ثقافتی پروگرام پیش کئے۔ ایک طرف جہاں بچوں کے والدین کے لئے اسکول کے آڈیٹوریم میں گروپ سانگ ، سولو سانگ ، گروپ ڈانس ، ڈرامے اور تقاریر ،کا اہتمام تھا، تو دوسری جانب اسکول کے میدان میں اسٹیج پر مشاعرہ اور کوی سمیلن کا اہتمام کیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ طلباء نے ادبی انجمن کلب (شراکت داری )کے تحت مختلف زبانوں جیسے تامل ، ملیالم ، اردو ، ہندی ، عربی سے متعلق پروگرام پیش کئے ساتھ ہی بچوں کی جانب سے ٹائک وینڈواور اسکول کی کرکٹ ٹیم اور والدین کے درمیان ایک کرکٹ میچ بھی پیش کیا گیا۔ جس سے دیکھنے والے بہت محظوظ ہوئے۔

اس موقع پر اسکول کے چیف پیٹرن حیب الرحمان صاحب نے بانئی مدرسہ اور پرنسپل محترمہ عاصمہ سلیم ، وائس پر نسپل شرف صاحب ، سوپر وائزرس اور دیگراساتذ ہ کرام کے ہمراہ ربن کاٹ کر پروگرام کا افتتاح کیا۔اس موقع پر اسکول کےہیڈ گرل بشرہ اعجاز نے خیر مقدمی تقریر کی اور ہیڈ بوائےفراز الدین نے والدین سے مخاطب ہو کر اسکول کے 20 برسو ں کے کامیاب سفر پر روشنی ڈالی اور یارا اسکول کے اعلی تعلیمی معیار سے واقف کرایا اور کہا کہ یارا اسکول کنگڈم کا وہ واحد اسکول ہے جو کہ وطن عزیز سے تعلق رکھنے والے ہرطبقے کو ایک معیاری تعلیم فر اہم کرنے کا شرف رکھتا ہے ۔ اس موقع پر مختلف مضامین کی ایک نمائش کا انعقاد بھی عمل مین لایا گیا۔

 

نیز گزشتہ ہفتہ اسٹوڈنٹ لیڈ کانفرنس کا بھی انعقاد عمل میں لایا گیا ہے۔ اسٹوڈنٹ لیڈ کانفرنس ایک پہلے سے طئے شدہ میٹنگ ہوتی ہے جس میں طلباء والدین اور اساتذہ کے سامنے اپنی انفرادی صلاحیتوں کو روبہ عمل لاتے ہوئےاپنی صلاحیت کا مظاہرہ کرتےہیں ۔گریڈ 1 تا گریڈ 3کے طلباء نےمختلف پروگرامس کے ذ ریعہ اپنے فن کا بھر پور مظاہرہ کیا۔ والدین نے معصوم طلباء و طالبات کی صلاحیتون کی ستائش کی۔ اس موقع پر اسکول کو مختلف ڈیزائین کے رنگ برنگی پر کشش چارٹس اور ماڈلس سے سجایا گیاتھا۔

 

واضح رہے کہ بچوں کے لئےخاص مختلف کھیلوں کا بھی انتظام کیا گیا تھا ۔اور اسکول کے میدان میں مختلف قسم کے کھانوں کے اسٹالز لگائے تھے۔
اوپن ہاوس اور اسوڈنٹ لیڈ کانفرنس کی خاص بات یہ تھی کہ اس تقریب میں پیش کئے گئے سارے پروگرامس میں بچوں نے اپنی ذاتی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button