جنرل نیوز

کانگریس سےہی ملک اورریاست کی ترقی ممکن۔مولانافریدخان

رائچور:کرناٹک اسٹیٹ کانگریس اقلیتی سیل کے جنرل سکریٹری مولانا فریدخان نےکہاکہ کانگریس پارٹی سے ہی ملک اورریاست میں سبھی طبقات کی ترقی ممکن ہے۔مولانا فریدخان نے رائچورضلع کے مسکی اسمبلی حلقہ کادورہ کرتےہوئےکانگریس اقلیتی سیل کے جلسے میں شرکت کی۔اس موقع پرکانگریس پارٹی کےمقامی لیڈروں نے مولانافریدخان کوتہنیت پیش کی۔مولانافریدخان نےکہاکہ عنقریب ہونےوالے اسمبلی انتخابات کےپیش نظراقلیتوں کومتحدہونےکی ضرورت ہے۔کیونکہ فرقہ پرست جماعتوں کی جانب اقلیتوں کوہرطریقےسےہراساں کیاجارہاہے۔انہوں نے کہاکہ کانگریس وہ واحدسیاسی جماعت ہےجوکہ سبھی طبقات کوساتھ لیکرآگےبڑھ رہی ہے۔اس موقع پرسیدشیخ شاہ ولی،حضرت علی،مولاناسیدانوارالحسن قادری،سیدعبدالقادرباشاہ،حافظ محمدفاروق ،حافظ سیدامتیاز،محمدباشاہ،سیدمحمدقادری،قاضی محمدفاروق ،راجونائیک کےعلاوہ دیگرموجودتھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button