تلنگانہ

گھرسے نکلنے پر بنڈی سنجئے کو گرفتارکرنے پولیس کا انتباہ

کریم نگر: بی جے پی کے ریاستی صدر بندی سنجئے کی طرف سے نکالی جانے والی پرجا سنگرام یاترا پر تجسس برقرار ہے۔ پولیس نے نرمل ضلع کے بھینسہ سے پد یاترا کی اجازت دینے سے انکار کر دیا تھا۔ سنجے جو اتوار کی رات یاترا کے لیے بھینسہ جا رہے تھے انھیں جگتیال ضلع کے کورٹلہ منڈل کے مضافاتی علاقہ وینکٹا پور میں پولس نے روک دیا تھا۔ دوسری جانب بنڈی سنجئے کو پولیس نے گھر پرنظر بند کر رکھا ہے۔ پولیس نے واضح کیا کہ اگر انہوں نے گھر سے نکلنے کی کوشش کی تو انہیں گرفتار کر لیا جائے گا۔ ان حالات کے پس منظر میں قانونی ماہرین سے مشورے کئے جارہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button