جنرل نیوز

لڑکیوں کو ہنر مند اور بااختیار بنایا جائے: ضلع کلکٹر پداپلی

لڑکیوں کو ہنر مند اور بااختیار بنانے میں ہر کسی کو اپنا کردار ادا کرنے کا ضلع کلکٹر پداپلی ڈاکٹر سنگیتا ستیہ نارائنا نے متعلقہ عہدیداروں اور عوام سے مطالبہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جاریہ ماہ 11 اکٹوبر کومنعقد شدنی لڑکیوں کے عالمی دن کے موقع پر تعمیر نو کلکٹریٹ کامپلکس ہال میں محکمہ بہبود خواتین ، اطفال ، معمرین و معذورین کے زیر اہتمام منعقدہ مشن واتسالیا اسکیم کے تحت دستخطوں کی حصولی پروگرام میں ضلع کلکٹر ڈاکٹر سنگیتا ستیہ نارائنا نےضلع ایڈیشنل کلکٹر لکشمی نارائنا، مجالس مقامی ایڈیشنل کلکٹر کمار دیپک کے ہمراہ شرکت کرتے ہوئے مکمل تعاون فراہم کرنے کا تیقن دیا اور دستخط کرتے ہوئے حلف لیا۔ اس دستخطوں کی حصولی پروگرام میں ضلع ویلفیر آفیسر رؤف خان، ضلعی عہدیداران و دیگر نے شرکت کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button