اسپشل اسٹوری

جنس کی تبدیلی کا آپریشن۔ عورت نے‌ عورت سے شادی‌کرلی

نئی دہلی: جنس کی تبدیلی کا آپریشن کرواتے ہوئے ایک خاتون نے دوسری خاتون سے شادی کر لی۔ یہ واقعہ ریاست مدھیہ پردیش کے اندور میں پیش آیا۔

 

الکا سونی نامی خاتون کو کچھ عرصہ سے محسوس ہو رہا تھا کہ وہ خاتون نہیں ہے اور اس نے مرد کا حلیہ بنا لیا تھا۔اپنی 47 ویں سالگرہ کے موقع پر اس نے اپنی جنس کی تبدیلی کا آپریشن کروایا اور اپنے آپ کو مرد محسوس کرنے لگی۔ اس نے اپنی دوست آستا سے شادی کر لی۔

 

فیملی کورٹ میں ان دونوں کی شادی ہوئی۔جنس کی تبدیلی کے بعد الکاسونی نے اسپیشل میریج کے لیے ضلع کلکٹر کو درخواست دی تھی۔ اجازت ملنے کے بعد اسپیشل میرج ایکٹ کے تحت ان دونوں نے پیر کے دن شادی کر لی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button