نیشنل

ہندو راشٹر بنانے کے لئے تمام ہندو متحد ہوجائیں _ کانگریس کی خاتون رکن اسمبلی کا متنازعہ بیان

نئی دہلی _ 18 جون ( اردولیکس ڈیسک) چھتیس گڑھ کانگریس کی خاتون رکن اسمبلی  انیتا شرما نے ہندووں کو متحد ہونے اور ہندو راشٹر بنانے کے مطالبے نے سیاسی حلقوں میں ہلچل مچا دی ہے  ہندو راشٹر کے قیام کے لیے ہر ایک کو آگے آنے کا مشورہ دیا ۔ انہوں نے یہ باتیں پوری شنکراچاریہ اور سوامی نچلانند سرسوتی جینتی تقاریب کے موقع پر منعقدہ ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔

 

انیتا شرما نے کہا کہ ہم سب کو ہر جگہ ایک ہونا چاہیے، ہندو راشٹر کے قیام کے لیے سب کو کام کرنا چاہیے، یہ تب ہی ممکن ہو گا جب ہندو متحد ہو کر آگے بڑھیں۔ شرما کے تبصروں پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کانگریس نے واضح کیا کہ پارٹی کا ان کے تبصروں سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ یہ صرف اس کی ذاتی رائے ہے۔

 

اسی دوران انیتا شرما نے  وضاحت کی کہ ان کے تبصرے متنازعہ نہیں تھے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے تبصروں کو کچھ لوگوں نے توڑ مروڑ کر پیش کیا ہے اور مختلف مذاہب کے لوگ ملک میں ہم آہنگی کے ساتھ رہ رہے ہیں اور وہ اسے نہیں توڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جب ان کے لیڈر راہل گاندھی نے ملک کے لوگوں کو متحد کرنے کے لیے بھارت جوڑو یاترا کا آغاز کیا تو بھگوا لیڈر سماج میں تقسیم پیدا کرنے کی سازش کر رہے تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button