تلنگانہ

حیدرآباد کے پرانے شہر میں ایک چار منزلہ زیر تعمیر عمارت ایک طرف جھک گئی _ عمارت کو منہدم کرنے بلدیہ کا فیصلہ

حیدرآباد _ 21 اگست ( اردولیکس) حیدرآباد کے پرانے شہر میں ایک چار منزلہ عمارت ایک طرف جھکنے لگی جس سے پرانے شہر کے بہادر پورہ کے مقامی عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

 

بہادر پورہ میں ہاؤسنگ بورڈ سوسائٹی میں زیر تعمیر عمارت جھکنا شروع ہو گئی اور مقامی رہائشیوں نے کچھ دنوں سے   اس پر نظر رکھے ہوئے تھے، ہفتہ کی رات بے عوام میں چینی بڑھ گئی جب عمارت اپنے دائیں جانب زیادہ جھک گئی۔

 

مقامی لوگوں نے اس عمارت کے درمیان بڑھتے ہوئے خلا کو دیکھا، اس سے گھبرا کر پڑوس کے رہائشیوں نے جی ایچ ایم سی اور مقامی پولیس کو اس کی اطلاع دی۔

 

مقامی پولیس عہدیداروں نے سب سے پہلے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اس کے بعد ای وی اینڈ ڈی ایم ٹیم اور جی ایچ ایم سی ٹاؤن پلاننگ عملہ بھی موجود تھا۔ اتوار کی صبح جی ایچ ایم سی کے سینئر عہدیداروں نے اس جگہ کا دورہ کیا اور عمارت کو گرانے کا فیصلہ کیا کیونکہ یہ عمارت  موزوں نہیں تھی اور عوام کے لئے خطرہ بن گئی تھی۔

 

پولیس نے عمارت کے آس پاس جگہ کو گھیرے میں لے لیا اور کسی کو عمارت کے قریب جانے سے روکنے کے لیے پولیس کو تعینات کردیاگیا ہے

 

ڈپٹی سٹی پلانر (جنوبی) شیام کمار نے کہا کہ انہوں نے عمارت کو گرانے کے لیے سامان کرائے پر لیا ہے اور یہ شہر کے راستے پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ "یہ ایک بڑی عمارت ہے اور ہم نے عمارت کو منظم طریقے سے گرانے کے لیے لمبی بریکر کرین کی خدمات حاصل کی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button