جنرل نیوز

تلنگانہ کی عوام کانگریس کو اقتدار میں لانے کے لیے بے چین : کھمم سٹی کانگریس صدر محمد جاوید

کانگریس حکومت تمام طبقات کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرتی ہے۔۔۔ بی آر ایس کی طرح مذہب کے بنیاد پر اسکیمات جاری نہیں کرتی۔۔ تلنگانہ کی عوام کانگریس کو اقتدار میں لانے کے لیے بے چین ہے۔۔۔ ریاستی وزیر بلدی نظم و نسق سیاست کے میدان میں طفل مکتب ہے۔۔۔ ان خیالات کا اظہار کھمم کے کانگریس آفس میں منعقدہ صحافتی کانفرنس سے کھمم سٹی کانگریس صدر محمد جاوید نے کیا

 

محمد جاوید نے صحافتی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کھمم ضلع کے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ 17 ستمبر کو حیدرآباد میں کانگریس کا وجئے بھیری جلسہ عام میں متحدہ کھمم ضلع سے ہزاروں لوگوں نے شرکت کی لاکھوں کی تعداد میں عوام نے شرکت کرتے ہوئے یہ پیغام دیا کے آنے والے اسمبلی کے عام انتخابات میں تلنگانہ میں سونیا گاندھی کے احسان کا بدلہ ادا کریں محترمہ سونیا گاندھی نے اپنے وعدہ کے مطابق مجاہدین تلنگانہ کے قربانیوں کا احترام کرتے ہوئے اور تلنگانہ کے 4 کروڑ عوام کو انصاف فراہم کرنے کے لیے جدید ریاست تلنگانہ کی تشکیل دی مگر بی آر ایس پارٹی تلنگانہ میں اقتدار میں آنے کے بعد تلنگانہ عوام کے ساتھ بھونڈا مذاق کیا جس کو تلنگانہ کی عوام کبھی معاف نہیں کریں گی

 

محمد جاوید نے کہا کہ کانگریس حکومت کی اسکیمات سے تمام طبقات استفادہ کرتے ہے بی آر ایس کی طرح دلت بندو رعیتوں بندو وظائف کی تقسیم میں بھی مذہب ذات پات کو دیکھ کر تقسیم کرتے ہے کانگریس حکومت کی یہ انفرادیت ہے کہ جو بھی اسکیم متعارف ہوتی ہے اس کے ذریعے تمام طبقات کے افراد کو فائدہ پہنچایا جاتا ہے مذہب اور طبقات کے نام پر کانگریس پارٹی سیاست نہیں کرتی سونیا گاندھی کے ذریعے 6 اعلانات جو کیے گئے اس پر کے ٹی آر نے جو تنز کیا محمد جاوید نے اس کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ کے ٹی آر سیاست میں طفل مکتب ہے کانگریس پارٹی اور سونیا گاندھی پر تنقید کرنے سے پہلے اپنے قد کو ناپ لے

 

محمد جاوید نے کہا کہ آنے والے عام اسمبلی کے انتخابات میں تلنگانہ میں کانگریس پارٹی ہی اقتدار میں آئے گی کانگریس پارٹی وعدے نہیں کرتی بلکہ وعدوں پر عمل کر کے بتاتی ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button