جنرل نیوز

12 ربیع الاول 9 اکتوبر اتوار کو جماعت اسلامی ہند ملک پیٹ کی جانب سے مہاراجہ فنکشن ہال ، سعیدآباد پر سیرت ۖ ایکسپو کا اہتمام

 

ماہ ربیع الاوّل کی مناسبت سے امت مسلمہ میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ ۖ کی تعلیمات سے روشناس کرانے کے لئے ایک منفرد ‘ سیرت ۖ ایکسپو کا اہتمام کیا گیا ہے ۔ اس ایکسپو میں جہاں سیرت ا النبی ۖ پر ایک خوبصورت نمائش لگائی جارہی ہے ‘ وہیں ماڈلس کے ذریعہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت کے مختلف واقعات پیش کئے جائیں گے ۔ ڈاکیومنٹریز کے ذریعہ سیرت ۖ کے مخصوص پہلوؤں کو روشناس کرایاجائے گا ۔ چلڈرنس سرکل کے طلباء ایک خصوصی پروگرام پیش کرینگے۔ ایک کاؤنٹر کتابوں کے لئے مخصوص ہوگا جہاں سے کتابیں مفت بھی حاصل کی جاسکتی ہیں اور خریدی بھی کی جاسکتی ہے۔ اس کے علاوہ کوئز مقابلوں کا اہتمام کیا جائے گا ۔ اس سیرت ۖ ایکسپو کا افتتاح مولانا حامد محمد خاں امیر حلقہ جماعت اسلامی تلنگانہ کے ہاتھوں عمل میں آئیگا۔ احمد بن عبداللہ بلعلہ ایل ایم اے ملک پیٹ مہمان خصوصی ہونگے۔ سید محمد عبدالقادر ناصر’ امیر مقامی جماعت اسلامی ملک پیٹ نے تمام حضرات سے معہ خاندان و دوست و احباب شرکت و استفادہ کی خواہش کی ہے ۔ یہ ایکسپو برادران وطن کے لئے بھی ہے ۔ ان شاء اللہ یہ سیرت ۖ ایکسپو 12 ربیع الاوّل 9 اکتوبر 2022 بروز اتوار صبح 10 بجے سے شام 5 بجے تک مہاراجہ فنکشن ہال ‘ ڈاکٹر ذاکر حسین کالونی سعیدآباد میں منعقد ہوگی ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button