بجرنگ دل پر پابندی کی بات پر وشوا ہندو پریشد چراغ پا: دیکھیں وی ایچ پی لیڈر کا بیان
نئی دہلی: کانگریس پارٹی کی جانب سے بجرنگ دل پر پابندی لگانے سے متعلق کانگریس کے بیان پر وشوا ہندو پریشد چراغ پا ہوگئی۔ ڈاکٹر سریندر جین جن کا تعلق وشوا ہندو پریشد سے ہے نے اس بیان پر شدید رد عمل ظاہر کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ کانگریس نے آج بجرنگ دل کا موازنہ ملک دشمن اور ممنوعہ پی ایف آئی سے کیا۔ ملک کے عوام اسے قبول نہیں کریں گے۔ بجرنگ دل اس چیلنج کو قبول کرتا ہے اور تمام جمہوری طریقوں سے اس کا جواب دے گا۔ واضح رہے کہ کرناٹک اسمبلی انتخابات کیلئے انتخابی منشور جاری کرتے ہوئے بجرنگ دل پر پابندی لگانے کی بات کہی ہے۔
#WATCH | It's unfortunate that Congress today compared Bajrang Dal with anti-national and banned PFI. People of the country will not accept it. Bajrang Dal accepts this challenge and will answer it through all democratic ways: Dr Surendra Jain, Vishva Hindu Parishad pic.twitter.com/HsruovDCbP
— ANI (@ANI) May 2, 2023