تلنگانہ

تلنگانہ:کڑم پراجیکٹ کو خطرہ؟ انجینئر ان چیف کا بیان

حیدرآباد: ریاست تلنگانہ ضلع نرمل کے کڑم پراجکٹ سے متعلق سوشل میڈیا پر گشت کررہی اطلاعات کے درمیان انجینئر ان چیف (آپریشنز اینڈ مینٹیننس) ناگیندر راؤ نے رد عمل ظاہر کیا۔ انہوں نے جمعرات کو کہا کہ کڑم پراجکٹ پوری طرح خطرے سے باہر ہے۔

 

 

 

درحقیقت اس پراجکٹ کے فلڈ گیٹس 1956 میں بنائے گئے تھے۔ 18 میں سے 9 گیٹس کا ڈیزائن انڈین ٹیکنالوجی سے کیا گیا اور بقیہ 9 دروازے جرمن ٹکنالوجی کی مدد سے تیار کئےگئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ تمام دروازے اگرچہ بہت پرانے ہیں اور ڈیم کو قطعی طور پر کوئی خطرہ نہیں ہے۔

 

 

 

واضح رہے کہ آج پراجکٹ کی سطح آب میں اضافہ کے بعد پراجکٹ کے دروازے کھول کر پانی چھوڑا گیا اس دوران ڈیم کے اوپر سے پانی بہنے لگا تھا جس کے بعد یہ اطلاعات پھیل گئیں تھیں کہ ڈیم کو خطرہ لاحق ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button