جنرل نیوز

ٹی ناگیشور راؤ کانگریس امیدوار اوچھی حرکتوں پر اتر آئے _ ایک سینیئر سیاست دان کو نچلی قسم کی سیاست کرنا زیب نہی دیتا : پی اجئے کمار

آج کھمم کے بی آر ایس پارٹی آفس میں منعقدہ صحافتی کانفرنس سے ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ و امیدوار حلقہ اسمبلی کھمم بی آر ایس پارٹی پی اجےکمار نے سابقہ ریاستی وزیر و امیدوار کانگریس پارٹی حلقہ اسمبلی کھمم ٹی ناگیشور راؤ پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ٹی ناگیشور راؤ ایک سینیئر سیاست دان ہوکر اوچھی  قسم کی حرکتوں پر اتر آئے ہیں

 

پی اجےکمار نے کہا کہ میرے پرچہ نامزد گی کو غلط داخل کرنے کا الزام لگاتے ہوئے ضلع انتظامیہ کو میرا پرچہ نامزدگی کو مسترد کرنے کی اپیل کی پی اجےکمار نے کہا کہ میرے پرچہ نامزدگی کے  فارم میں میرے فرزند کے متعلق تفصیلات نہیں بتانے کی شکایت کی

پی اجےکمار نے کہا کہ میرے فرزند کی 2022 میں شادی ہوچکی لہذا وہ خود مکتفی ہوچکے اس لیے  فارم میں میرے فرزند کا نام میں نے اندراج نہیں کیا پی اجےکمار نے کہا کہ ٹی ناگیشور راؤ سابقہ ریاستی وزیر اور ایک سینیئر سیاست دان ہوتے ہوئے نچلی سطح کی سیاست پر اتر آئے میرے خلاف ٹی ناگیشور راؤ ہزار سازشیں کرنے کے باوجود کھمم شہر کی عوام کھمم شہر کے بیٹے کو شاندار کامیابی سے ہم کنار کریں گی

 

پی اجےکمار نے کہا کہ میں پھچلے 10 سالوں سے کھمم ایم ایل اے اور پھچلے پانچ سالوں سے ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ ھونے کی حیثیت سے 24 گھنٹے عوام کی خدمت میں لگاھوا ہوں پی اجےکمار نے ٹی ناگیشور راؤ پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پارٹیاں بدلنے والے مفاد پرست سیاسی قائدین کو کھمم شہر کی غیور عوام زبردست سبق سکھائیں گی اس موقع پر پی اجے کمار کے ہمراہ کھمم بلدیہ کارپوریشن میر نیرجا کھمم ضلع سابقہ لائبلیری چیرمین عزیز الحق قمر کھمم ڈی سی سی بی بینک چیرمین کے ناگابوشنم موجود تھے

متعلقہ خبریں

Back to top button