ایجوکیشن

یارا اسکول، دو دہائیوں کا کامیاب سفر- پرنسپل عاصمہ سیلم کی ستائش و تہنیت

ریاض ۔ کے این واصف

عاصمہ سیلم یارا اسکول کی روح رواں ہیں ان کی دیانتدارانہ کاوشوں نے اسکول کو اس اعلی مقام پر پہنچایا ہے۔ اسکول کے سارے اسٹاف کو چاہئے کہ وہ عاصمہ سلیم کے نقش قدم چلین اور اپنے اندر ان کا سا جذبہ پیدا کریں۔ ان خیالات کا اظہار اسکول کے منیجر خالد الدریس نے کیا۔ وہ یارا انٹرنیشنل اسکول ریاض کے قیام کے بیس سال کی تکمیل کی تقریب سے مخاطب تھے۔ یارا انٹرنیشنل اسکول، ریاض کا ایک معیاری اسکول ہے جس نے پچھلے ہفتہ اپنے قیام کے بیس سال مکمل ہونے پر ایک شاندار جشن کا اہتمام کیا۔

 

دو دہائیوں کی تکمیل پر منعقد اس رنگارنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسکول کے سرپرست اعلی حبیب الرحمان نے کہا کہ اسکول نے جو اعلی معیار اور منفرد مقام بنایا ہے اس کا سہرا بانی و پرنسپل عاصمہ سلیم کے سر جاتا ہے جن کے مضبوط عزائم، جذبہ ایثار اور استقامت سے اسکول نے کامیابیون کی منزلیں طئے کی ہیں۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے مسز عاصمہ سیلم نے اپنے خدمات کی ادائیگی مین اسکول انتظامیہ کے تعاون کا شکریہ ادا کیا۔

 

انھوں نے اسکول کے تدریسی اور غیر تدریسی اسٹاف کی محنت و لگن سے کام کرنے کی ستائش کی اور ان کے ساتھ اپنا بہترین تعاون پیش کرنے کے لئے ان کا شکریہ ادا کیا۔ عاصمہ نے کہا کہ نصابی و غیر نصابی سرگرمیوں میں یارا اسکول ہمیشہ اعلی مقام پر رہتاہے۔ اور یہ اسکول اسٹاف کی کاوشوں کا نتیجہ ہے۔ انھوں نے ابتدائی دور کے مسائل، نشیب و فراز کا بھی ذکر کیا جن کا انھوں نے خود اعتمادی سے مقابلہ کیا اور کامیاب ہوئیں۔

 

اس موقع پر ان اساتذہ کو جنہوں نے اپنی خدمات کے بیس،دس اور پانچ سال مکمل کئے اور دیگر کو ان کی گران قدر خدمات پر مومنٹوز پیش کئے گئے۔ اس موقع پر اسٹاف ممبرز نے رنگا رنگ کلچرل پیش کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button