جنرل نیوز

شہر کدری میں بزم شعر و ادب کا افتتاح۔ بزم کے افتتاح میں پروفیسر مظفر شہ میری اور اُردو داں حضرات کی شرکت

کدری۔ (محمد منہاج الدین کی رپورٹ) شہر کدری‘ ضلع اننت پور میں بزم شعر و ادب کا گورنمنٹ ہائی اسکول‘ کدری میں افتتاح عمل میں آیا۔اس موقع پر مہمان خصوصی کی حیثیت سے پروفیسر مظفر شہ میری سابق وائس چانسلر ڈاکٹر عبدالحق اُردو یونیورسٹی کرنول نےشرکت کی۔

 

 

بزم شعر و ادب کے افتتاح کے موقع پر پروفیسر مظفر شہ میری نے کہا کہ اس طرح کے پلیٹ فارم کے ذریعہ اُردو داں حضرات کواپنی اپنی شعری و نثری تخلیقات کو پیش کرنے کا موقع ملے گا اور شہر کدری میں اُردو زبان و ادب کی ترقی اور ترویج ہوگی۔

 

 

اس پلیٹ فارم سے شعرا‘ اُدبا‘ اساتذہ اکرام‘ طلبہ اور اُردو سے دلچسپی رکھنے والے حضرات جڑ کر اپنے تخلیقات کو پیش کرسکیں گے۔ اس مقصد کو پورا کرنے کے لئے شہر کدری کے مشہور و معروف شاعر اقبال قریشی مرحوم کی یاد میں ہر سال 12؍اگست کو ایک ادبی نشست‘ مشاعرہ و سمینار منعقد کیا جائے گا اسی لئے شہر کدری میں بزم شعر و ادب کا افتتاح عمل میں لایا گیا۔

 

 

کمیٹی کے ممبران اور دیگر اساتذہ اکرام کی موجودگی میں پروفیسر مظفر شہ میری صاحب کو تہنیت پیش کی گئی۔ محمد مقبول خان صاحب نے ان کے عزیز ساتھی اقبال قریشی مرحوم کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

 

 

اس کے علاوہ کے فیروز احمد اُردو ٹیچر بورٹلہ گورنمنٹ ہائی اسکول تنکل اورعبدالمالک صاحب نے بھی مرحوم کے متعلق اپنے اپنے تاثرات کو سامعین کے سامنے رکھا۔ اس کمیٹی کے صدر محمد ارشاد صاحب ہے۔ انہوں نے کہا کہ بزم شعر و ادب کی جانب سے ہر مہینہ ایک مشاعرہ کا انعقاد عمل میں لایا جائے گا۔

 

 

جناب عرفان کوثر انگلش اسسٹنٹ ٹیچر گورنمنٹ ہائی اسکول تنکل ضلع سری ستی سائی اور خازن جناب عطا آفریدی فرزند اقبال قریشی مرحوم نے کمیٹی کی طرف سے تمام شرکاء اور مہمان حضرات کا فرداً فرداً شکریہ ادا کیا اور تہنیت پیش کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button