تلنگانہ

پریتی کی خودکشی کا واقعہ لوجہاد ہے۔بنڈی سنجے

حیدرآباد: بی جے پی کی جانب سے ورنگل میں طالبہ کے اقدام خودکشی کے واقعہ کو لو جہاد کا رنگ دینے کی کوشش کی جارہی ہے۔ زعفرانی جماعت کے ریاست کے سربراہ اور ایم پی بنڈی سنجے نے میڈیکو پریتی کے واقعہ پر ردعمل ظاہر کیا جس نے کاکتیہ میڈیکل کالج میں ایک سینئر کے ذریعہ ہراساں کئے جانے کے بعد خودکشی کی کوشش کی۔
انہوں نے جمعہ کو میڈیا سے بات کرتے ہوئے سنسنی خیز تبصرے کیے۔ انھوں نے اسے لو جہاد کا معاملہ قراردیا اورکہا کہ ریاست میں ہندو لڑکیوں کو ہراساں کیا جا رہا ہے، انہوں نے کہا کہ ملزم کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے معمولی دفعات کے تحت مقدمات درج کیے جائیں گے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ ملزم سیف کے خلاف ریاگنگ اور لو جہاد کے تحت مقدمہ درج کیا جائے۔ بنڈی نے پولیس پر کیس کو کمزور کرنے کی کوشش کرنے کا بھی الزام لگایا۔ اس دوران ورنگل کے سی پی سی وی رنگناتھ نے بنڈی سنجے کے الزامات کا جواب دیا۔ انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ سیاسی مقاصد کے لیے جھوٹے الزامات لگا رہے ہی، انہوں نے مزید کہا کہ کیس کی تحقیقات غیر جانبداری سے کی جائیں گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button