سسر نے بہو کو 80 ہزارروپئے میں فروخت کردیا

نئی دہلی: ریاست اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی میں ایک غیرانسانی واقعہ پیش آیا۔ ایک شخص جس کی شناخت چندرا رام سہا کے طورپرکی گئی ہے نے اپنی بہو کو بیچ دیا۔ اس نے گجرات سے تعلق رکھنے والے بعض افراد سے اس سلسلے میں 80 ہزارروپئے میں معاہدہ بھی کرلیا تھا۔ متاثرہ خاتون نے جب یہ بات اپنے شوہرکوبتائی تو وہ پولیس سے رجوع ہوا۔ پولیس نے فوری حرکت میں آتے ہوئے ریلوے اسٹیشن پہنچ کرملزمین کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے خاتون کو آزاد کروالیا۔ بہو کو فروخت کردینے والا سسرفراری میں ہے پولیس اسے تلاش کررہی ہے۔اطلاعات ہیں کہ چندرارام نے ابھی تک 300 خواتین کو فروخت کیا ہے اوروہ ایک قتل کی واردات می بھی ملوث بتایا گیا ہے۔