جنرل نیوز

کھمم میں تربیتی کیمپ برائے عازمین عمرہ کا انعقاد۔۔۔عازمین سکون و اطمینان کے ساتھ ارکان عمرہ ادا کریں

حافظ محمد جواد احمد طواف ٹورز اینڈ ٹریولز حج و عمرہ سرویز کھمم کی جانب سے جاریہ ماہ کے 17 تاریخ کو عازمین عمرہ کا قافلہ عمرہ کے ادایگی کے لیے حرم شریف روانہ ھورہا ہے آج صبح طواف ٹورز اینڈ ٹریولز حج و عمرہ سرویز کھمم کے آفس میں عازمین عمرہ کے لیے تربیتی کیمپ منعقد کیاگیا اس موقع پر طواف ٹورز اینڈ ٹریولز حج و عمرہ سرویز کھمم کے بانی و ذمدار حافظ محمد جواد احمد نے اپنے خطاب میں کہا کہ عازمین عمرہ صبر و تحمل کے ساتھ مناسک عمرہ ادا کریں عازمین عمرہ خوش نصیب ہے کہ اللہ تعالیٰ کی گھر کی زیارت اور مدینہ منورہ اور روزہ اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کے لیے اللہ تعالٰی نے منتخب کیا ہر ایمان والے کی یہ تمنا ہوتی ہے کہ زندگی میں ایک مرتبہ اللہ کے گھر کی زیارت کریں

 

حافظ محمد جواد احمد نے اپنے خطاب کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ عازمین عمرہ طواف اور سعی کے موقع پر صبر و استقامت کے ساتھ ادا کریں عجلت سے کام نہ لے عازمین عمرہ قیام مکہ و قیام مدینہ منورہ کے دوران اپنے اوقات کی حفاظت کرتے ہوئے نمازوں کی پابندی کے ساتھ قرآن مجید کی تلاوت اور کثرت سے درود شریف و استغفار کا ورد کریں حافظ محمد جواد احمد نے عازمین عمرہ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں عالم اسلام کے سربلندی کے لیے اور بالخصوص ملک میں پہلی ہوئے نفرت اور فرقہ پرستی کے خلاف اور ملک میں امن و امان کی بحالی کے لیے دعا کی تمام عازمین عمرہ سے اپیل کی

 

بعد ازاں حافظ محمد جواد احمد نے تمام عازمین عمرہ کے لیے طواف ٹورز اینڈ ٹریولز حج و عمرہ سرویز کھمم کی جانب سے دو دو بیاگ اور احرام عازمین عمرہ کو تحفہ دیا گیا حافظ محمد جواد احمد کی دعا پر تربیتی کیمپ کا اختتام عمل میں آیا

متعلقہ خبریں

Back to top button