انٹر نیشنل

جدہ میں نئے انڈور چڑیا گھر کا عنقریب افتتاح

ریاض۔ کے این واصف

مملکت سعودی عرب کی ملکی سیاحت کے فروغ پر بھر پور توجہ ہے۔ اس میں ویزا کا اجراء میں آسانیان پیدا کرنا، تفریحی مقامات کی ترقی اور تعمیر وغیرہ اہم نکات ہیں۔ ایک اطلاع کے مطابق جدہ آنے والے سیاح اور زائرین جلد ہی ایک نئے تفریحی مقام کی سیر کر سکیں گے جب منگل 3 اکتوبر کو ایک نئے انڈور چڑیا گھر کا افتتاح کیا جائے گا۔

 

عرب نیوز کے مطابق یہ تفریحی مقام بحیرہ احمر کے کنارے جدہ کے علاقے المحمدیہ میں کھولا جا رہا ہے جہاں زائرین کے لیے پرکشش اور لطف اندوز سرگرمیوں کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔کنگ عبدالعزیز روڈ پر قائم وسیع انڈور چڑیا گھر کے اوقات کار روزانہ شام 4 بجے سے رات 11 بجے تک ہوں گے۔

 

جدہ کے وسط میں واقع یہ ایک منفرد مقام ہے جہاں پالتو اور نایاب جانوروں کے علاوہ خوبصورت پرندوں سمیت رینگنے والے جانور ائیرکنڈیشن ماحول میں رکھے گئے ہیں۔ہر عمر کے زائرین کے لیے انڈور علاقے میں مختلف قسم کے دلکش شوز کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔

 

انڈور چڑیا گھر میں بڑوں کے لیے داخلہ ٹکٹ 50 ریال اور 12 سال سے کم عمر افراد کے لیے 25 ریال ہے جب کہ دو سال تک عمر کے بچوں کا داخلہ فری ہے۔

 

ٹکٹ بک کرنے اور انڈور چڑیا گھر کی لوکیشن کے لیے ویب سائٹ https://tickets.saudievents.sa/ar/d/4059/jeddah-indoor-zoo وزٹ کریں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button