تلنگانہ

اردو صحافیوں کے مسائل پر تلنگانہ اردو ورکنگ جورنلسٹ فیڈریشن کی وزیر داخلہ محمود علی کو یادداشت

تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن کے ریاست گیر ہفتہ مطالبات مہم کے تحت تلنگانہ اردو ورکنگ جورنلسٹ فیڈریشن کے صدر ایم ے ماجد کی صدارت میں ایک وفد نے آج شہر حیدرآباد میں وزیر داخلہ محمد محمود علی سے ملاقات کی اور اردو صحافیوں کے 10 مطالبات پر مشتنل ایک یاداشت پیش کی.

 

وفد نے اردو صحافیوں کو امکنہ کی فراہمی ، میڈیا اکیڈمی میں ایک اردو صحافی کو بھی شامل کرنے، یاستی سطح اور ضلع سطح پر جو اکریڈیشن کمیٹیاں تشکیل دی جاتی ہیں اس میں لازمی طورپر اردو جرنلسٹ زمرہ کو شامل کرنے کے لئے نمائندگی کی جس پر محمد محمود علی نے مثبت ردعمل کا اظہار کیا اور اس خصوص میں میڈیا اکیڈمی کے صدر نشین الم نارائنا سے فون پر ربط بھی کیا.

 

ریاستی وزیر نے اردو صحافیوں کے مسائل کے حل کے لئے چیف منسٹر کے سی آر سے نمائندگی کرنے کا تیقن دیا ہے. ۔ اس موقع پر فیڈریشن کے ریاستی نائب صدر حبیب علی الجیلانی، جنرل سکرٹری سید غوث محی الدین، خازن ایم اے محسن و دیگر موجود تھے

متعلقہ خبریں

Back to top button