انٹرٹینمنٹ

شاہ رخ خان کی فلم ‘جوان’ کے پریویو نے توڑے تمام ریکارڈ

ممبئی: شاہ رخ خان کی فلم ‘جوان’ کا پریویو گزشتہ روز ریلیز ہوا اور 24 گھنٹوں میں فلم کی ویڈیو نے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے۔ شاہ رخ خان کی جوان کی پری ریلیز ویڈیو نے 24 گھنٹے دیکھنے کی تعداد کے لحاظ سے ہندوستانی فلم انڈسٹری میں ٹیزراور ٹریلرز کے پہلے سے موجود تمام ریکارڈز کو آسانی سے پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ اس نے مختلف پلیٹ فارمز پر 112 ملین ویوز حاصل کئے اور 24 گھنٹوں میں سب سے زیادہ دیکھے جانے والے ویڈیو کے طور پ سرفہرست رہا۔

 

یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ SRK کی مقبولیت کتنی زیادہ ہے۔ فلم کے پری ویو کو بہت پیار اور پذیرائی مل رہی ہے۔ توقع ہے کہ فلم کا بزنس پٹھان سے زیادہ ہوگا۔ جوان ایک ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ پریزنٹیشن ہے، جس کی ہدایت کاری ساؤتھ ڈائریکٹر ایٹلی نے کی ہے۔ یہ فلم ہندی، تامل اور تلگو زبانوں میں 7 ستمبر 2023 کو دنیا بھر کے سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔ فلم میں نینتھارا اور وجے سیتھوپتی بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔ جب کہ فلم میں دیپیکا پڈوکون ایک خاص کردار میں نظر آئیں گی۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button