February 28, 2021

کورونا ٹیکہ لینے والے تین ڈاکٹرس وائرس سے متاثر

کورونا ٹیکہ لینے والے تین ڈاکٹرس وائرس سے متاثر

نئی دہلی _ 13 فروری ( اردولیکس) کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کے لئے ٹیکہ لینے والے ڈاکٹرس بھی کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں بتایا گیا ہے کہ ہماچل پردیش کے شملہ میں اندرا گاندھی میڈیکل کالج میں کام کرنے والے تین ڈاکٹرس کورونا کی جانچ میں مثبت پائے گئے ہیں ان میں میاں بیوی بھی شامل ہیں جو ڈاکٹر ہیں۔ انہوں نے 10 دن پہلے ویکسین کی پہلی خوراک لی تھی۔پچھلے دو دن سے ان تینوں میں کورونا کی علامات ظاہر دیکھے جارہے تھے جس پر انھوں نے ماہر  میڈیکل ٹیم کی موجودگی میں ، کوویڈ ٹیسٹ کروایا جس میں  یہ تینوں بھی مثبت پائے گئے۔جس پر ڈاکٹروں نے حیرت کا اظہار کیا ہے 

Post source : urduleaks