جنرل نیوز

کاماریڈی کے ہریجن واڑہ میں کانگریس کا رچابنڈاپروگرام _ سابق وزیر محمد علی شبیر کی شرکت

کاماریڈی کے ہریجن واڑہ میں کانگریس کا رچابنڈاپروگرام میں سابق وزیر محمد علی شبیر نے  شرکت کی ۔جہاں محمد علی شبیر کا  والہانہ استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مقامی بلدیہ کے مسایل و برقی سی سی روڈ کی تعمیر کانگریس کے دور اقتدار میں ہوئی تھی 12 سو کروڑ روپیے خرچ کرتے ہوئے ضلع نظام آباد کے پوچم بہاڑ سے گوداوری کاپانی کاماریڈی بلدیہ لایاگیا۔

 

کاماریڈی میں یریجن واڑہ اندرا کالونی ڈرایور کالونی راجو کالونی بیڑی کالونی بتکماں کنٹہ میں اندرا اماں اسکیم کے تحت مکانات کی تعمیر انجام دی گئی۔محمد علی شبیر نے مقامی لوگوں سے کہاکہ اس مرتبہ کانگریس کو اقتدار میں لانے پر عوامی مسایل کی یکسوئی ہوگی۔  بنگارو تلنگانہ عوام کے لئے نہیں ، کے سی آر کے خاندان کو بنگارو تلنگانہ آیا ہے

اس موقع پر مقامی عوام نے محمد علی شبیر کو انتخابات میں کامیاب بنانے کا عہد کیا ضلع صدر کانگریس کیلاش سرنیواس پی راجو محمد نعیم الدین برادر محمد علی شبیر محمد علی الیاس فرزند محمد علی شبیر،  سید مسعود علی عرف قدیر، عتیق الرحمٰن، سرور احمد اللہ خان موجود تھے

متعلقہ خبریں

Back to top button